پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت زائرین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، علامہ علی حسنین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت خاطرخواہ اقدامات اٹھائے۔ حکومت کی جانب سے عدم تعاون کے باعث پاکستانی زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہر سال ہزاروں زائرین پاکستان کے مختلف شہروں سے مقدس مقامات کی زیارت کے غرض ایران اور عراق کا سفر کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ہیں۔ اگر حکومت زائرین کے مسائل پر توجہ دے کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرے تو مسائل فوری طور پر حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے زائرین کو درپیش مسئلے کے حوالے سے کہا کہ عراقی انتظامیہ پاکستانی زائرین سے بارڈر پر ہی ان کے پاسپورٹ جمع کر لیتی ہے۔ جس کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ گزشتہ روز بھی بغداد ائیرپورٹ پر عراق کی انتظامیہ زائرین کے پاسپورٹ بروقت واپس نہیں کر پائی، جس سے متعدد زائرین کے فلائٹس مس ہو گئے۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کے حوالے سے فوری طور پر عراقی سفیر سے رابطہ کرے اور پاکستانی زائرین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button