پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عظمت قرآن و اہل بیت کانفرنس استحکام پاکستان کی ضمانت کے مترادف ثابت ہو گی، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز:پاکستان موجودہ دور میں غیر ملکی ملک دشمن قوتوں امریکہ،اسرائیل اور بھارت اور اسی طرح اندرونی طور پر ان شیطانی قوتوں کے مقامی ایجنٹوں کی سازشوں کا شکار ہے جس کے نتیجے میں ملک کے کسی کونے میں ٹارگٹ کلنگ تو کسی کونے میں آبادیوں کو بم دھماکوں سے اڑائے جانے کے مناظر نظر آ رہے ہیں اسی طرح افواج پاکستان،مساجد،مزارات اولیاء اللہ،الغرض شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو خواہ وہ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہو یا شعبہ طب سے وابستہ ہو یا پھر انصاف کی فراہمی کے شعبہ وکالت سے وابستہ ہو غرض یہ کہ ہر کسی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سر زمین پاکستان کے خلاف ایسی خطر ناک سازشیں کی جا رہی ہیں جس کا مقصد مملکت خداداد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور سامراجی شیطانی قوتوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل کو انجام دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں شہر قائد کی علما کرام کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر مولانا باقر زیدی علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،مولانا نشان حیدر ساجدی،مولانا ملک غلام عباس اور دیگر رہنما موجود تھے
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جب پورے ملک کے کونے کونے میں ان غیر ملکی دہشت گرد قوتوں کے مقامی ایجنٹوں نے پاکستان کے باسیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن قوتیں خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی ایجنٹ ہوں ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر خاک میں ملادیا جائے گا لہذٰا اسی حوالے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ 27مارچ بروز اتوار کو نشترپارک میں عظیم الشان ”عظمت قرآن و اہلبیت ؑ“ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔عظمت قرآن و اہل بیت کانفرنس ملک میں جاری غیر ملکی و اندرونی سازشوں کا قلع قمع کرنے اور دشمنان اسلام و پاکستان کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے اور استحکام پاکستان کی ضمانت کے مترادف ثابت ہو گی۔
27مارچ اتوار کو نشترپارک میں عظیم الشان اجتماع ہو گا جس میں سندھ بھر سے لاکھوں موالیان اہل بیت علیہم السلام اور شیعیان حیدر کرار (ع) محب وطن پاکستانی شریک ہوں گے اور ثابت کر دیں گے کہ پاکستان کے عوام سر زمین پاکستان پر امریکی و اسرائیلی اور ان کے مقامی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔27مارچ کا عظیم الشان اجتماع اولیاء اللہ کے ماننے والوں،صوفیوں کے چاہنے والوں اور محب وطن پاکستانیوں کا تاریخ ساز اجتماع ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button