پاکستانی شیعہ خبریں

حضور اکرم ؐ کو ﷲ نے تمام انبیاء کا سردار بنایا،علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز:ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے سینئر رکن علامہ محمد عون نقوی نے زین سینٹر امام بارگاہ ناگن چورنگی پر عید میلاد النبیؐ کے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ حضور اکرم ؐ کو ﷲ تعالیٰ نے تمام انبیاء کا سردار بنایا اور انہیں آپؐ کا امتی قرار دیا،معراج میں انبیاء کی امامت کے ذریعے تجدید ایمان کروائی گئی، ملائکہ کو تسبیح اور عبادت کا طریقہ سکھا کر مدرس ملائکہ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فرانس میں نازیبا حرکت سے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی جو کہ ناقابل برداشت ہے فرانسیسی حکومت توبہ کرے اور عالم اسلام سے معافی مانگے کیونکہ دنیا کا کوئی مذہب انبیاء و مرسلین کی بے حرمتی اور ان کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیتا لہٰذا جو لوگ یہ حرکت کررہے ہیں وہ دنیا بھر میں نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close