بھارت میں مسلم کشی پر عرب ممالک کی بے حسی قابل مذمت ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل شاہ حسینی نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست وحشی دہشتگردوں کا ٹولہ ہونے کی صورت پیش کر رہی ہے، کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں کی توہین کرنا سنگین جرم اور انتہاپسندی کی واضح دلیل ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی قدروں کی توہین ہو رہی ہے، جبکہ اس پر عرب ممالک اور عالمی انسانی حقوق کے علمبردار کی بے حسی قابل مزمت ہے۔ بھارت میں ہونے والے انسانیت سوز واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شکیل شاہ حسینی نے کہا کہ مسلمانوں کا شیرازہ بکھیرنے میں امریکا، برطانیہ اور اس کے حواری عرب ممالک صہیونیت کے ساتھ مل کر سیاہ کردار ادا کر رہے ہیں۔
شکیل حسینی نے کہا کہ بھارت میں جاری قتل و غارت کو دیکھ کر ایک ذی حس انسان کا کلیجہ پھٹنے کو آتا ہے، شیرخوار بچوں کی لاشیں دیکھ کر انسانیت کانپ اٹھتی ہے،یہ سب کچھ مسلمانوں کے درمیان پائی نااتفاقی اور اتحاد کے فقدان کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ عالم آپسی اختلافات دور کرکے ایک پلیٹ فارم پر آکر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے متحد ہو جائیں اور دنیا بھر میں ہونے والے انسانیت سوز اور واقعات قتل و غارتگری فوری طور پر بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔