پاکستانی شیعہ خبریں
اسلامی تحریک جلد اپنا لائحہ عمل دے گی، قائد اقبال میر
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک گلگت کے سیکرٹری اطلاعات قائد اقبال میر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے، گندم سبسڈی کا مسئلہ خالصتاً گلگت بلتستان کے عوام کا مسئلہ ہے، حکومت نے قیمت بڑھا کر جو ظلم کیا ہے وہ جی بی کے عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اور اب بات گندم سبسڈی سے آگے بڑھ کر دیگر چیزوں پر بھی ہوگی جو اس متنازعہ خطے کا حق ہے، اس سلسلے میں اسلامی تحریک نے عوامی رابطے مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے اور بہت جلد اس لولی لنگڑی حکومت کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوگا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، بہت جلد اسلامی تحریک اپنا لائحہ عمل دیگی، انشاء اللہ عوام اپنے حق کی خاطر نکلیں گے۔