
دنیا
اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئي
شیعہ نیوز: اسرائیلی حکومت کی بجٹ منظوری میں ناکامی کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی جس کے بعد عام انتخابات آئندہ سال مارچ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر یاریو لیون نے ٹی وی پر پارلیمان کے تحلیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو گزشتہ رات 12 بجے تک پارلیمنٹ سے بجٹ بل پاس کرانا تھا تاہم ناکامی پر پارلیمان تحلیل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ بل کے حق میں 47 اور مخالفت میں 49 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ گزشتہ 2 سالوں میں یہ چوتھی بار ہوا ہے کہ جب اسرائیلی حکومت کو عام انتخابات کا اعلان کرنا پڑا، اسرائیلی قانون کے مطابق پارلیمان کی تحلیل کے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ضروری ہے جس کے بعد اب مارچ میں انتخابات کرائے جائیں گے۔