مشرق وسطی
اسرائیل میں قیدیوں کی واپسی کیلئے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے اسرائیل میں اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں قیدیوں کے اہل خانہ سمیت لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ قیدیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ دُہرایا۔
مظاہرین نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی بچانے کے لیے قیدیوں کی جانیں داؤ پر لگائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی نئی تجویز کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔تاہم حکام کو ان تجاویز کی منظوری کی زیادہ امید نہیں ہے اور ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا کہ انہیں کب منظر عام پر لایا جائے گا۔