
مشرق وسطی
رہبر انقلاب کی جانب سے عام معافی کے حکم کے تحت رہائی کی رفتار تیز کرنے پر تاکید
شیعہ نیوز:عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ محسنی اژہ ای نے عدلیہ کے عہدے داروں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران بلووں میں گرفتار ہونے والے اور سزا یافتہ افراد کو، جنہیں اس عام معافی کے تحت رہا کیا جا رہا ہے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کرنے اور ضروری دفتری کارروائی کا سلسلہ تیز کیا جائے۔
غلام حسین محسنی اژہ ای نے عدلیہ کی اعلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک بار پھر رہبر انقلاب اسلامی کے اس فیصلے کو انتہائی اہم قرار دیا جس سے دشمن مایوس ہوئے اور عوام کی خوشیوں میں اور بھی اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے عوام کے تئیں اپنی پوری طرح سے شفقت پدری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔