لیبیایی صدر کا ایک دفعہ پھر صیہونی حکومت سے رابط کی تردید
آناتولی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی وحدت حکومت کے صدر عبدالحمید الدبیبہ نے طرابلس میں اپنی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر اس بات کی تاکید کر رہے ہیں کہ کسی بھی شکل میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مخالف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے سابقہ وزیرخارجہ نجلا المنقوش کی صیہونی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے صیہونی وزیرخارجہ ایلی کوہن کی روم میں لیبیا کی وزیر خارجہ نجلاء المنقوش سے خفیہ ملاقات کی خبر دی تھی جس کے بعد لیبیا میں وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور لیبیا کے صدر نے نجلا المنقوش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جب کہ نجلا المنقوش لیبیا جانے کی بجائے پہلے ترکی اور بعد میں خصوصی پرواز سے برطانیہ چلی گئی تھیں۔