مشرق وسطی

جنین میں شہادت پسندانہ کاروائی غاصبوں کے خلاف مزاحمت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے، حماس

شیعہ نیوز: فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں آج کی صیہونیت مخالف کارروائی کو قابضوں کے خلاف فلسطینیوں کے مزاحمتی عزم کا اظہار قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی کو غاصبانہ قبضے کے خلاف ردعمل قرار دیا۔

حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صیہونیوں کے منصوبے فلسطینیوں کے پختہ عزم کے سامنے ناکام ہوں گے اور ان کے وحشیانہ جرائم کا خاتمہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایلان ماسک نے امریکہ پر کورونا وائرس تیار اور پھیلانے کا الزام لگایا ہے

اس تحریک نے مزید کہا کہ مغربی کنارے، جنین، طولکرم اور توباس کیمپوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کا فلسطینی عوام کے عزم اور مزاحمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوجی اڈے کے سامنے آج کی یہ کارروائی فلسطینی نوجوانوں کے صیہونی فاشسٹ رژیم کے خلاف مزاحمت کے عزم کو ثابت کرتی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم مغربی کنارے کے فلسطینی نوجوانوں کے مزاحمتی عزم کی قدر کرتے ہیں اور قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غاصب رژیم اور صیہونی آباد کاروں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور اپنی سرزمین کا دفاع کرے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button