
ایلان ماسک نے امریکہ پر کورونا وائرس تیار اور پھیلانے کا الزام لگایا ہے
شیعہ نیوز: ایلان ماسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی (USAID) نے امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم جراثیمی اسلحے منحملہ کووڈ 19 کی ریسرچ پر خرچ لگادی جس کے نتیجے میں دنیا میں دسیوں لاکھ انسان موت کے منھ میں چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایلان ماسک نے ایکس پیج پر یہ پوسٹ ، USAID کے ذریعے بین الاقوامی امداد ختم کرنے کے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیدالساجدین حضرت امام زین العابدین (ع) کا یوم ولادت باسعادت
ایلان ماسک نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے USAID کو بدعنوانی کا مرکز قرار دیا ہے۔
انھوں نے تجویز پیش کی ہے کہ اس ادارے کو بدعنوانی کے الزامات اور اندرونی تحقیقات کی ممانعت کی وجہ سے بند کردینے کی ضرورت کی پیش آسکتی ہے۔
ایلان ماسک کے اس بیان پر وسیع ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحت کے عالمی ادارے ڈبلو ایچ او اور ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈرس جیسی این جی اوز نے اس پالیسی کے عالمی انسانی نتائج کی بابت گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
ان تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امریکی امداد بند ہوجانے سے پوری دنیا میں کمزور آبادیوں پر المناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔