مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کارروائی کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کو روکنا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کی سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب کارروائی کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کی سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب کارروائی کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز نے حالیہ کارروائی خطے میں امن و ثبات اور قدرت کے موازنہ کے سلسلے میں انجام دی ہے۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے باوجود یمنی عوام کی استقامت اور پائداری نے سعودی عرب کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔ یمنی عوام کے محاصرے کے باجود سعودی عرب پر حملے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اس کی شکست کا مظہر ہیں۔

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا عالمی اداروں کی ذمہ د اری ہے۔ اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر یمنی فورس کے چوتھے دفاعی حملے کو کامیاب قراردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button