پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مجاہدین نے میدان جنگ میں بھی اسلامی آداب کوترک نہیں کیا، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے میدان جنگ میں بھی اسلامی آداب اور اسلامی اقدار کوترک نہیں کیا۔

یہ موضوع مغربی میڈیا میں زیر بحث ہے۔ اسرائیلی قید سے آنے والے فلسطینی شہریوں نے بتایا ہے کہ ان کے پہ کیسے مظالم ڈھائے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کا اجلاس، صوبائی صدر سمیت کابینہ کی خصوصی شرکت

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجاہدین نے اسلام کے حقیقی چہرے کو نمایاں کیا۔ اسلامی اقدار کی پاسداری سے فلسطینیوں نے اسلام کا بول بولا کردیا ہے۔

داعش نے اسلام کے چہرے کو مسخ کیا تھا فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسلام کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے بھی شام میں ایسی کئی مثالیں قائم کی تھیں یہ مکتب اہلبیت سے محبت سے مودت سے ہی ممکن ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر فلسطینی مجاہدین کی قید سے آزاد ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی ویڈیوز بھی گردش میں ہیں۔ فرق واضح ہے اسرائیلیوں کو خراش تک نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button