دنیا

طالبان کی شکست کا راستہ ہموار ہوگیا، احمد مسعود کا دعوی

شیعہ نیوز:یورو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان نے پچھلے ایک سال کے دوران ثابت کردیا ہے کہ وہ حکومت نہیں چلاسکتے اور ان کے زوال کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں افغان عوام کا خیال تھا کہ طالبان بدل گئے ہیں اور میانہ روی اختیار کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
احمد مسعود نے طالبان میں اختلافات کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے بعض دھڑے موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ طالبان مخالف افغان دانشوروں اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملکر افغانستان کے مستقبل کا راستہ ہموار کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button