مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عوام کے صبر و استقامت اور فلسطینی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا

شیعہ نیوز: غزہ میں جنگ بندی کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مقاومت اور صبر نے صہیونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم، بگن کے مقام پر پاراچنار راشن لے جانے والے قافلے پر تکفیریوں کا حملہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جنگ بندی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مقاومت اور صبر کی وجہ سے صہیونی حکومت اپنے مذموم عزائم میں ناکام اور عقب نشینی پر مجبور ہوگئی۔

دنیا کی مختلف زبانوں میں جاری ہونے والے اس پیغام میں رہبر معظم نے کہا ہے کہ آج دنیا والوں کو علم ہوگیا کہ غزہ کے عوام کے صبر اور فلسطینی مقاومت کی استقامت نے صہیونی حکومت کو عقب نشینی پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کتابوں میں لکھا جائے گا کہ ایک دن صہیونی گروہ نے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہزاروں بچوں اور عورتوں کو قتل کردیا اور بالاخر خود شکست سے دوچار ہوگئے۔

پیغام کے اختتام پر "#غزہ_فاتح_ہے” لکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button