پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عوام نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے داخلی ایجنٹوں کو پوری طاقت کے ساتھ مسترد کر دیا ,علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے داخلی ایجنٹوں کو پوری طاقت کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔یہ کامیابی خودمختار پاکستان کے بیانیے کی فتح ہے۔پاکستان کے دشمن ہار گئے اور پاکستانی قوم جیت گئی۔غیرت و حمیت اور آزادی خواھی کو عوام نے سربلند کیا۔ غلامی کو رواج دینے والوں کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔ آزاد و خودمختار پاکستان کے بیانیے کی فتح درحقیقت امریکہ اور اس کے حواریوں کی شکست ہے۔پاکستاں کے باضمیر و باشعور عوام نے "Absolutely Not”کا عملی اظہار اپنے ووٹ کی طاقت سے کیا ہے۔عوامی شعور و آگہی کے اس سفر کا آغاز انتہائی متاٹرکن ہے۔عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ بیرونی آقاو ¿ں کی پیروی انہیں قطعاً منظور نہیں۔وہ کسی استعماری طاقت کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ باوقار پاکستان کے سفر کا آغاز جس شاندار انداز میں ہوا ہے وہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک مضبوط،خودمختار اور بیرونی ڈکٹیشن سے مکمل پاک ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم باشعور ہو چکی ہے۔اسے اب روایتی سیاسی ہتھکنڈوں سے ورغلایا نہیں جا سکتا۔بہت جلد ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں آئے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button