پاکستانی شیعہ خبریں

پیغمبر اسلام (ص) نے غدیر کو امت مسلمہ کیلئے عید کا دن قرار دیا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید غدیر امت مسلمہ کی سب سے بڑی عید ہے۔ جس دن حضرت سید الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت و امامت کا اعلان کیا۔ اٹھارہ ذوالحج یوم عید و جشن ہے کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کو امت مسلمہ کے لئے عید کا دن قرار دیا۔ جبکہ 18 ذوالحج کو گذشتہ انبیاء کرام علیہم السلام اور امتوں میں بھی عید کا درجہ رکھتا تھا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانے سے لے کر ہر دور میں اہل سنت کے جید علمائے کرام اور محدثین نے حدیث غدیر کو بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطبہ غدیر اہل بیت علیہم السلام خصوصاً امام علی علیہ السلام کی ولایت و خلافت پر نص صریح ہے۔ اسی لئے آج بھی اہل سنت علماء اور عوام کی ایک بڑی تعداد مولا علی علیہ السلام کو آقا حاکم سردار اور مولا مانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں آل رسول سے عداوت اور دشمنی ہے انہوں نے ہمیشہ اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مناقب کا انکار کیا ہے۔ بنو امیہ اور بنو عباس کے دور خلافت میں آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و مناقب کو چھپانے کیلئے ریاستی مشینری اور وسائل استعمال کئے گئے۔ مگر دشمنان اہل بیت کی تمام تر سازشیں ناکام ہو گئیں۔ آج بھی پوری دنیا میں اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و کمالات اور صداقت سورج کی شعاعوں کی طرح پوری دنیا کو منور کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button