مشرق وسطی

انبیائے کرام ص کی بعثت کا مقصد معاشرے میں حق و انصاف کا قیام تھا، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز:ایرانی صدر نے کہا کہ بعثت کا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کا قیام تھا اور تمام انبیاء علیہم السلام اسی مقصد کے لئے بھیجے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آج صبح رہبر معظم انقلاب کے ساتھ حکومت کے عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور سفیروں کی ملاقات کے دوران گفتگو کی۔

انہوں نے عید بعثت رسول اکرم ص کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی درازی عم کے لئے دعا کی

یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ کا اردن کے بادشاہ کو ٹیلی فون، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال

صدر پزشکیان نے کہا کہ انبیائے کرام ع کی بعثت کا مقصد معاشرے سے تنازعات کا خاتمہ، انصاف کی فراہمی اور حق کے لئے قیام تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآل و سلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کے بعد سب سے پہلے مسلمانوں کے درمیان رشتہ اخوت قائم کیا۔

ایرانی صدر نے زور دیا کہ آج پہلے سے زیادہ ایران سمیت تمام اسلامی معاشروں اور تمام اقوام کو اسلامی اخوت کے اس نظرئے پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی سے انصاف کی فراہمی یقینی ہوجائے گی اور ظالموں کا جنگ اور خونریزی کا خواب چکنا چور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button