مشرق وسطی

قطری وزیر خارجہ کا غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان

شیعہ نیوز: قطر کے وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی کامیاب کوششوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قطر، مصر اور امریکہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کامیابی پر خوش ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بدھ کی رات (15 جنوری 2025) ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم مصر اور امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج رات معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار کے میں بات چیت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی معاہدہ فلسطینی عوام اور غزہ کے بہادر جانبازوں کی مزاحمت کا نتیجہ ہے، حماس

انہوں نے کہا کہ "معاہدے پر عمل درآمد اتوار 19 جنوری سے شروع ہوگا اور معاہدے کے مطابق تحریک حماس فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 33 قیدیوں کو رہا کرے گی۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تفصیلات کا تعین کیا جائےگا اور قطر، مصر اور امریکہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ "ہم جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے حماس اور اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ قطر، مصر اور امریکہ کی ٹیمیں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گی، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی کے معاملات طے کرنے کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا اور اس میں جنگ بندی، غزہ پٹی کی سرحدوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا، اور قیدیوں کا تبادلہ، مقتولین کی لاشوں کا تبادلہ، پناہ گزینوں کی واپسی، اور بیماروں اور زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقلی جیسے معاملات شامل ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ قطر غزہ میں اپنے بھائیوں کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ یہ آخری جنگ ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button