پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات تشویشناک ہیں، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

شیعہ نیوز:مجلس علماء امامیہ پاکستان سربراہ اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے شیعہ پولیس ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ پروفیشنلز کا قتل دراصل سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کئی دہائیوں سے شیعہ عام افراد اور بالخصوص شیعہ ملازمین کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور ریاست اپنی عوام اور بالخصوص اپنے ملازمین تک کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوتاہی برتنے کی وجہ سے دہشتگردوں کے سہولت کار بن چکے ہیں، علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن قبرستان ریاستی غفلت و ناہلی کے غماز ہیں، شہید پرور ہزارہ قوم کا جرم فقط اور فقط وطن سے وفاداری ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین شیعہ پولس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو ہزارہ برادری کے پولیس اہلکار سید مہدی اور شوکت حسین شہید ہوئے ہیں جبکہ دوسری کاروائی اسپینی روڈ پر ہوئی جس میں پولیس اہلکار محمد جواد کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ ملک میں جاری خود کش دھماکوں کے ساتھ ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ نے شہداء کے خانوادگان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری شیعہ قوم شہداء کے خانواده کے ساتھ کھڑی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button