صہیونی کابینہ میں شگاف مزید وسیع، نیتن یاہو کے گرد گیرا تنگ
شیعہ نیوز: صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے انتہاپسند وزیرداخلہ کی جانب سے جنگی کابینہ میں شمولیت کی کو مسترد کردیا ہے۔
المیادین نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے مقابلے میں شکست کے بعد صہیونی کابینہ مزید اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔ سیاسی جماعتیں کابینہ کو تنقید کا شکار بنارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صہیونی کابینہ مزید اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے انتہا پسند وزیر بن گویر کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ان کو جنگی کابینہ میں داخل کرنے سے منع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میٹا کمپنی ان تمام پوسٹوں کو ڈیلیٹ کررہی ہے جن میں “صیہونی” اصطلاح استعمال کی گئی ہے
انہوں نے کابینہ میں داخل ہونے سے پہلے رائے گیری کی تجویز دی تھی لیکن بن گویر نے ناراضگی میں منع کردیا۔
صہیونی ویب سائٹ واللا نے کہا ہے کہ بن گویر کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بنی گینتز اور گاڈی آئزنکوٹ کے استعفی کے بعد جنگی کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نیتن یاہو کے قریبی ذریعے نے کہا ہے کہ بن گویر کو جنگی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ راز داری نہیں کرسکتے ہیں۔