مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی اتحاد کے رکن ممالک کے ان اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے بارے میں اس نے سوچا بھی نہ ہوگا

شیعہ نیوز: یمن کی قومی سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے خلاف حملے اور محاصرہ جاری رہنے کی بابت خبردار کیا۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے دو کمانڈروں پر امریکہ کی وزارت خزانہ کی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ان مجاہدین پر پابندی انہیں خوف زدہ نہیں کرسکتی ہے اور اگر آپ کے حملے اور محاصرے جاری رہے تو سعودی اتحاد کے رکن ممالک کے ان اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے بارے میں اس نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی وزارت خزانہ نے یمنی فوج کے دو کمانڈروں ، محمد عبد الکریم الغماری اور یوسف المدنی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان پر دہشت گردی اور امریکی شہریوں، امریکی قومی سلامتی اور امریکی معیشت کے لئے خطرے کا الزام عائد کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close