اہم پاکستانی خبریں

چہلم جلوس کی سکیورٹی میں غفلت برداشت نہیں ہو گی‘ آئی جی

شیعہ نیوز:آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہونے والے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید، ڈی جی سیف سٹی سرفراز احمد فلکی سمیت تمام اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی۔ آئی جی نے کہا کہ چہلم کے حوالے سے سکیورٹی اور تمام انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کرینگے، جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران و جوانوں کو مناسب بریفنگ دی جائے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ جلوس کی سیف سٹی کیمروں، سمارٹ کار، سرویلنس کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے کوریج کی جائے گی جس کی نگرانی ڈی جی سیف سٹی خود کرینگے۔ جلوس کے راستوں میں آنیوالی چھوٹی بڑی تمام سٹریٹس اور غیر ضروری راستوں کو خاردار تاروں کے ذریعے بند کیا جائیگا۔ جلوس کیلئے روشنی کا بھی مناسب بندوبست کیا جائیگا۔ ایس ایس پی
ٹریفک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستوں کا بندوبست کریں۔ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگز کی چھتوں پر اسپیشل پولیس فورس کے جوانوں اور سنائپرز کو تمام ضروری سامان کے ساتھ تعینات کیا جائے۔ سپیشل برانچ کا عملہ اور رضا کار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں۔ زونل ایس پیز امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کریں اور ان کو حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کے بارے میں آگاہ کریں اور جلوسوں کی سکیورٹی کے ساتھ اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ جلوس میں داخل ہونے والے عزاداروں کی واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخلے کو یقینی بنائیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button