مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری، غیر ملکی مہمان وفود کی آمد شروع

شیعہ نیوز:  صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کل منگل کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگی۔

تقریب میں شرکت کے لئے غیر ملکی وفود اور مہمانوں کی تہران آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ، مزید 13 رہائشی شہید اور متعدد زخمی

کیوبا کے وزیر اعظم مانوئل مارورو اعلی ملکی وفد کے ہمراہ پیر کو علی الصبح امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گئے۔ ایرانی وزیرصحت نے ان کا استقبال کیا۔

نایجیریا کا وفد کل رات تہران پہنچ گیا ہے جس میں وزیر خارجہ، وزیردفاع اور وزیر داخلہ شامل ہیں۔

تہران پہنچنے والے دیگر مہمانوں میں لیبیا، گیمبیا اور سوڈان کے وزرائے خارجہ اور اعلی حکام بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button