دنیا

فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، کیوبا

شیعہ نیوز: کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو انسانیت کی تذلیل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب حکومت کی بربریت کا خاتمہ ضروری ہے۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی بربریت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی کے خلاف نیویارک میں مظاہرین کا فرضی جنازہ

انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اس مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے پیغام کے ساتھ صیہونی رجیم کے فضائی حملوں کے بعد غزہ کی پٹی میں ہونے والی تباہی کی تصویریں منسلک کیں۔

کیوبا کے صدر نے اپنے پیغام میں غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم کو انسانیت کی توہین اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

کونیل نے لکھا کہ دہشت گرد ریاست اسرائیل غزہ میں جو نسل کشی کر رہی ہے وہ پوری انسانیت کی توہین ہے۔ اس رجیم کو کب وحشیانہ قتل عام کی چھوٹ ملتی رہے گی؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیوبا نے کئی بار فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button