دنیا

رفح کی المناک صورت حال مایوس کن ہوتی جارہی ہے، عالمی ریڈکراس

شیعہ نیوز: عالمی ریڈکراس اور ہلال احمر سوسائٹیوں کے سربراہ فرانچسکو روکا نے رفح کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

عالمی ریڈکراس اور ہلال احمر سوسائٹیوں کے سربراہ فرانچسکو روکا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے انسانی حالات تشویشناک حدتک بحرانی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رفح ميں انسانی بحران روز بروز شدید سے شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

فرانچسکو روکا نے کہا کہ مجھے غزہ میں انسانی بحران پر سخت تشویش ہے اور اس حوالے سے اب مایوسی بڑھنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی نئی پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس، نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا

اس سے پہلے غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا تھا کہ غزہ میں 20 ہزار سے زائد کینسر نیز دل اور خون کی بیماریوں میں مبتلا افراد ضروری دواؤں کے فقدان کے نتیجے میں موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجیوں کے قبضے اور محاصرے کے نتیجے میں بنیادی ترین دوائیں بھی ختم ہوگئي ہیں اور ہزاروں زیر علاج افراد رفح پاس کھلنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے عوام کو دردناک موت سے نجات دلانے کے لئے مداخلت کریں۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے عالمی برادری کی تمام تر مخالفتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح میں اپنی خونخوار فوج اتار دی اور رفح پاس کو بند کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button