مشرق وسطی
امریکی فوجی عراق سے ہر دن 70000 بیرل تیل لوٹ رہے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے شمال مشرق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیچر کو امریکی فوجی علاقے کے کنویں سے نکالے گئے تیل کو 70 ٹینکروں میں بھر کر عراق لے گئے ہیں۔
اسنا کے مطابق، یہ تیل ٹینکر، 15 ٹرکوں پر فوجی سازوسامان کے ساتھ الولید پاس سے عراق میں داخل ہوئے۔ الولید پاس کو امریکہ نے بنایا ہے جسے عراق اور شام کی حکومت غیر قانونی مانتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے امریکی فوج نے شام سے 46 ٹینکروں پر تیل بھر کے عراق پہونچایا۔
شام کی وزارت پٹرولیئم کے مطابق، دہشتگرد امریکی فوجی اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ہر روز شام سے 70 ہزار بیرل تیل کی چوری کرکے عراق پہونچاتے ہیں۔