اقوام متحدہ غزہ میں امداد کی تقسیم سے دستبردار نہیں ہوئی، اسٹفن ڈوجارک
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم میں رکاوٹیں بدستور جاری ہیں لیکن بعض خبروں میں الزامات کے برعکس اس نے غزہ کی پٹی سے دستبرداری اختیار نہیں کی ہے۔
بین الاقوامی تنظیم کے ترجمان اسٹفن ڈوجارک نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ بڑے خطرات کے باوجود امداد کی تقسیم کی کوشش کر رہا ہے۔
ڈوجارک نے کہا کہ اسرائیل سے ان کی درخواست کردہ بہتری کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
گردش کرنے والی خبروں کے جواب میں کہ اگر اسرائیل اس کے مطالبات پر عمل نہیں کرتا تو اقوام متحدہ امداد کی تقسیم معطل کر دے گا ڈوجارک نے کہا کہ "ہم غزہ سے دستبردار نہیں ہو رہے ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی اور صہیونی حکام کی میٹنگ جولائی میں ہوگی
امریکی فلوٹنگ ڈاک سے امداد کی تقسیم کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اب بھی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور ضروری شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے امداد تقسیم نہیں کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ وقت کے ساتھ ساتھ تنگ ماحول میں امداد کی تقسیم کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطالبات بنیادی طور پر بہت سادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کے تحفظ میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے امداد کی تقسیم کے مختلف طریقے آزمائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "کامیابی کا واحد راستہ جنگ بندی ہے”۔ انہوں نے انسانی امداد کی آمد میں رکاوٹ نہ ڈالنے اور تمام قیدیوں کو رہا کرنے کی ضرورت پر زور دیا‘‘۔