مشرق وسطی

امریکہ نے لبنان کے سابق وزیر خارجہ پر پابندی عائد کر دی

شیعہ نیوز:امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے اس کے دفتر نے لبنان کی آزاد قومی پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ جبران باسیل کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ واشنگٹن نے بغیر کوئي ثبوت پیش کیے ہوئے جبران باسیل پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔

امریکہ کے وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے کہا ہے کہ لبنان کے سیاسی نظام میں منظم طریقے سے بدعنوانی نے، جس کے مصداق باسیل رہے ہیں، ایک مؤثر اور عوامی مفاد کی حکومت کی بنیادوں کو تباہ کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پابندی، اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ امریکہ، لبنان عوام کو اصلاحات کی مسلسل دعوت دیے جانے کی حمایت کرتا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close