دنیا
امریکہ نے روس کے خلاف سائبر جنگ شروع کردی، جنرل پاول کا اعتراف
شیعہ نیوز: امریکہ کی سائبرفورس کے کمانڈر جنرل پاول ناکا سوتے نے کہا ہے کہ روس کے خلاف سائبر جنگ تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں حملے، دفاع اور انٹیلی جینس آپریشن شامل ہے۔
انہوں نے سائبر جنگ کے آغاز کا بتائے بغیر کہا کہ ہم نے روس کے خلاف کچھ سائبر کارروائیاں انجام دی ہیں۔
جنرل پاول نے دعوی کیا کہ ہماری سائبر کارروائیوں سے یوکرینی فوج اور ہمارے نیٹو اتحادیوں کو تقویت ملی ہے۔
یہ پہلی بار ہے جب کسی امریکی عہدیدار نے جنگ یوکرین میں واشنگٹن کی براہ راست شرکت کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل سائبرسیکورٹی کمپنی اسٹورم وال کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران روس میں اس کے نیٹ ورک پر کیے جانے والے سائبر حملوں میں پچاس فی صد اضافہ ہوا ہے۔