عراق میں اپنی بقا کے لئے امریکہ بہانے ڈھونڈ رہا ہے
شیعہ نیوز:امریکی اتحادی افواج نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں ان کا مشن اب داعش سے براہِ راست لڑنا نہیں بلکہ عراقی فورسز کی مدد کرنا ہے۔ا
اطلاعاتکے مطابق داعش کو پروان چڑھانے اور انہیں عراقی عوام پر مسلط کرنے والے امریکہ کے فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ امریکی افواج کا داعش کیخلاف فرنٹ لائن پر متحرک رہنے کا مشن ختم ہوا اور اب امریکہ صرف عراقی افواج کو داعش کیخلاف مدد فراہم کرے گا۔
نام نہاد داعش مخالف اتحادی فوج کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے نیوز چینل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی افواج نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ عراق میں اس کا داعش سے لڑنے کا مشن اب عراقی فوج کو مدد مداہم کرنے کی جانب منتقل ہوگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عراقی فوج داعشی کے خلاف لڑائیوں کی رہنمائی کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے زیر قیادت اتحاد عراقی فورسز کو فضائی امداد کے ساتھ ساتھ دیگر آپریشنل اور اسٹریٹجک سطح کی مدد کے لئے “انٹلیجنس ، نگرانی ، جاسوسی ، رسد اور مشورے بھی فراہم کرے گا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کے تعلق سے عراقی عوام اور استقامتی محاذ کا دو ٹوک موقف تو سب کو معلوم ہے اور اس طرح کی خبریں جاری کرنے کا مقصد حکومت عراق کے ردعمل کو پرکھنا ہے۔