دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے، ترک صدر کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم اور 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں آیت اللہ خامنہ ای کا حاج محسن آقا قلہکی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

امریکا اور ایران دونوں ہی کی جانب سے 2015ء میں ہونے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں دوسری جانب سے پہل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

اس معاہدے کے بعد ایران پر عائد کئی پابندیوں میں نرمی آئی تھی، جس کے بدلے اسے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنا پڑی تھیں۔ گذشتہ ماہ اردوان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین گفتگو میں پیشرفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کر دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button