مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق کے خلاف امریکی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، حشد الشعبی

شیعہ نیوز: عراق کی حشد الشعبی کے سربراہ نے کہا کہ امریکیوں نے عراق پر حملہ کرکے ہماری ریڈ لائن عبور کی ہے لہذا ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

المیادین ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ عراق کی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے سربراہ فلاح فیاض نے حالیہ امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں اعلان کیا کہ عراق پر امریکی حملے میں حشد الشعبی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ لہذا اس امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ کیونکہ حشد الشعبی پر حملہ عراق کی خودمختادی اور سالمیت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قابض افواج کو عراق سے نکل جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے ہماری مسلح افواج کو نشانہ بنا کر ریڈ لائن عبور کر لی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 27,478 ہو گئی

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے وہاں تعینات ہیں اور حشد الشعبی فورسز پر حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد امریکی افواج کے مرکزی کمانڈ (CENTCOM) نے ہفتے کی صبح شام اور عراق میں مزاحمتی فورسز پر حملے کئے جس کے نتیجے میں حشد الشعبی کے 16 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ رسول نے ہفتے کی صبح ملک کے مغرب میں امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان حملوں کا مقصد بغداد حکومت کو کمزور کرنا ہے تاکہ قابض امریکی افواج کی عراق میں موجودگی کے لئے جواز فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button