مشرق وسطی

غزہ میں مقاومت کی فتح اللہ کا تحفہ ہے، جنرل فدوی

شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے وعدے کے مطابق مقاومت کو غزہ میں فتح سے نوازا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے فلسطینی مزاحمت کی غزہ میں کامیابی کو خدا کے وعدے کی عملی تعبیر قرار دیا ہے۔

مشہد میں جمعرات کو شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جنرل فدوی نے غزہ میں صیہونی حکومت اور مقاومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو فلسطینیوں کی فتح قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بگن میں سرکاری امدادی قافلے پر تکفیریوں کے حملے پر علامہ ناصر عباس جعفری کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے فلسطین اور غزہ کی تباہی کے مناظر دیکھے؛۔ ان کے صبر و استقامت کا صلہ اللہ تعالی نے فتح کی صورت میں دیا۔

جنرل فدوی نے مزید کہا کہ ماضی میں فلسطینیوں کے پاس صرف پتھروں کے ٹکڑے بطور ہتھیار تھے لیکن آج وہ ایسی صلاحیتوں اور طاقت سے لیس ہیں جو دنیا کی بڑی طاقتوں کو حیران کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button