دنیا

غزہ کے عوام کے بارے میں اسرائیلی حکام کے خیالات خوفناک ہیں، سرگئی لاروف

شیعہ نیوز: روس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے صہیونی حکومتی اہلکار کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں صہیونی اہلکار نے کہا تھا کہ غزہ میں کوئی سویلین نہیں ہے بلکہ سب دہشت گرد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا حامی ہے، خواجہ محمد آصف

لاروف نے کہا کہ روس غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائی کی کھل کر مخالفت کرتا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے بارے میں اسرائیلی حکام کے بیانات انتہائی خوفناک ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ 8 مہینوں کے دوران غزہ میں 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 80 ہزار سے زائد کو زخمی کرنے کے بعد عالمی برادری صہیونی حکومت پر شدید تنقید کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button