
غزہ میں اسرائیلی فوج اور مقاومتی جوانوں کے درمیان گھمسان کی جنگ
شیعہ نیوز: غزہ کے کئی مقامات پر مقاومتی جوانوں نے صہیونیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ذیلی ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کے کئی علاقوں میں صہیونی فورسز کے خلاف حملے کئے ہیں۔
علاوہ ازین القدس بریگیڈ نے غزہ کے مشرق میں صہیونی فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں قافلے میں شامل کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کا جاری رہنا تل ابیب کے لئے اسٹریٹجک تباہی کا باعث ہوگا، صیہونی تجزیہ نگار
تنظیم نے خان یونس میں بھی ہینڈ گرنیڈ سے صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔ زیتون قصبے میں صہیونی فوجی تنصیبات اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
القدس بریگیڈ کے ایک اور بیان کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے میں صہیونی مرکاوا ٹینک پر مارٹر گولے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار فوجیوں سمیت ٹینک تباہ ہوگیا۔
خان یونس میں ہی القسام نے بھی صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج مغربی کنارے کے شہر جنین کی طرف فوجی کمک منتقل کر رہی ہے۔
دوسری الجزیرہ کے مطابق صہیونی قابض فوج نے ہیبرون کے مشرق میں واقع گاؤں بنی نعیم پر حملہ کیا اور وہاں فائرنگ شروع کردی۔