پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حق و باطل کی جنگ اپنے عروج پر، امریکہ کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قم میں شہداء مقاومت تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں ہونے والے ریفرنس میں حوزہ علمیہ قم میں تدریس اور تعلیم میں مشغول علماء اور طلباء کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کوفہ میں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کر ڈالے

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حق اور باطل کے درمیان جنگ ابتداء تاریخ سے جاری ہے۔ آج یہ جنگ عروج پر ہے۔ رہبر معظم جنگ اور امن ہر حال میں انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں۔ رہبر معظم جیسا قائد پوری دنیا میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حساس حالت میں ہمیں رہبر معظم کی پیروی کرنا چاہیے۔ ان سے آگے بڑھنے والا یا پیچھے رہنے والا اس جنگ میں ہار جاتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ مغرب سے مشرق کی طرف پاور شفٹ ہو رہا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ دنیا کا واحد سپر پاور بن گیا تھا لیکن آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ اس وقت دنیا میں کئی طرح کی جنگیں چل رہی ہیں۔ روایتی جنگ کے علاوہ نفسیاتی جنگ، ہائبرڈ جنگ، سائبر جنگ، اور شناختی جنگ بھی ہو رہی ہے جو کہ سب سے خطرناک جنگ ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران غزہ اور لبنان میں صرف صہیونی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکہ اور یورپ بھی شکست کھا چکے ہیں اور ان کی نام نہاد تہذیب اور انسانی حقوق کے دعوے کھوکھلا ثابت ہوچکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button