مشرق وسطی

غیر ملکی قابض فوجیوں کا انخلاء عراقی حکومت اور قوم کا اٹل فیصلہ ہے، عراق پارلیمنٹ

شیعہ نیوز: عراقی پارلیمنٹ کے نگران اسپیکر محسن المندلاوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے پر مبنی پارلیمنٹ کی قرارداد ایک بنیادی اور اٹل فیصلہ ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہو گا۔

انہوں نے عراقی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قرارداد پر عملدرآمد کیلئے ضروری اقدامات انجام دیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اتوار 14 جنوری کے دن ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگران اسپیکر حسن المندلاوی نے کل ہفتہ کے روز منعقد ہونے والی پارلیمنٹ اجلاس کے آغاز میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد کے فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے پر مشتمل قرارداد ایک بنیاد اور اٹل قرارداد ہے جسے عراقی قوم اور حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی قوم یمن کے خلاف جارحیت میں شرکت پر اپنے حکمرانوں سے بیزار ہے، شیخ عیسیٰ قاسم

انہوں نے عراقی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ اس قرارداد پر عملدرآمد کرنے اور غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کیلئے عراق کی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔

یاد رہے عراق کے وزیراعظم محمد السوڈانی نے بھی چند دن پہلے بین الاقوامی خبررساں ادارے رویٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ عراق غیر ملکی فوجیوں کے جلد از جلد اور منظم انداز میں انخلاء کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو عدم استحکام کا باعث قرار دیا لیکن ان کے انخلاء کے باقاعدہ وقت کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے جنوری 2020ء میں بھاری اکثریت سے ملک سے امریکی اتحاد کے فوجیوں کے انخلاء پر مبنی قرارداد منظور کی تھی اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکہ سے منعقدہ سکیورٹی معاہدہ بھی منسوخ کر دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button