مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی عوام کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دندان شکن جواب، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے

شیعہ نیوز: یمن کے عوام نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی دھمکیوں کے جواب میں صیہونی حکومت کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے۔

المسیرہ نیوز سائٹ نے بتایا ہے کہ آج بھی معمول کے مطابق یمن کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے خلاف فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی مزاحمت کے خلاف حالیہ دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی تقسیم ہماری ریڈ لائن ہے، باسم العوادی

یمنی عوام نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور امت اسلامیہ کے تمام مجاہدین امریکہ کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ہی خوفزدہ ہوں گے۔

مظاہرین نے ملک کی مسلح افواج اور عراقی مزاحمت کے مقبوضہ فلسطین کے خلاف حالیہ مشترکہ آپریشن کی بھرپور حمایت کی۔

اس عظیم ریلی میں ایک قرارداد کے ذریعے ملت اسلامیہ اور عرب برادری سے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے واقعات کے حوالے سے اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

اس بیان میں کہا گیا کہ بعض عرب اور نام نہاد اسلامی حکومتوں کا صیہونی دشمن کو امداد فراہم کرنا نہایت ہی شرمناک عمل ہے۔ جب کہ غزہ کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button