مشرق وسطی

صہیونی حکومت ذرائع ابلاغ اور صحافیوں سے نفرت کرتے ہیں، امیر عبداللہیان

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے جنگ غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی جنگ غزہ کے حقائق دنیا والوں کے سامنے آنے سے وحشت زدہ اور صحافیوں سے متنفر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کی رات اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غزہ کے ثابت قدم عوام کے خلاف تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں 111 سے زیادہ نامہ نگار اور کیمرا مین شہید ہوچکے ہیں اور یہ بہت ہولناک ہے جس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے عوام کی استقامت نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو عاجز کردیا ہے، رہبر معظم انقلاب

ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فورسز کے لئے درپیش بحرانی حالات سے عالمی برادری کو بے خبر رکھنا چاہتی ہے تاکہ مزید رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ صیہونی دنیا والوں کی آگاہی اور ان کے فیصلے سے سخت وحشت زدہ ہیں اور یہی بات صحافیوں سے صیہونی حکومت کے کینے اورنفرت کی بنیادی وجہ ہے ۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا ہے کہ میں جنگ غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور بہادر فلسطینی نامہ نگار جناب وائل الدحدوح کی شہادت کی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button