
صیہونی حکومت، کچھ کامیابی حاصل کرنے کے لئے داعش سے زیادہ بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، عبد اللہیان
شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے زور دیا ہے کہ صیہونی حکام داعش سے زیادہ بھیانک جرائم کا بدستور ارتکاب کر رہے ہيں تاکہ شاید انہیں کچھ کامیابی کے نام پر مل جائے اور اپنی تاریخی و شرمناک شکست کی تلافی کر سکیں۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 70 دنوں کے بعد بھی حماس ختم نہيں ہوئی، مزاحمتی محاذ غیر مسلح نہيں ہوا، صیہونی قیدی جنگ کے ذریعے رہا نہيں ہوئے اور فلسطینیوں کی جبری جلا وطنی کے منصوبے میں کامیابی نہيں ملی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ بچوں اور عورتوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے باوجود، اس غیر منصفانہ جنگ میں فلسطین حقیقی فاتح ہے ۔
صیہونی حکام داعش سے زیادہ بھیانک جرائم کا بدستور ارتکاب کر رہے ہيں تاکہ شاید انہیں کوئي کامیابی مل جائے اور وہ اپنی تاریخی و شرمناک شکست کی تلافی کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : راسک دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انتقام کا تلخ مزہ چکھنا ہی ہوگا، جنرل حسین سلامی
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے ملک کی ترقی کی راہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے ملک کی ترقی کی راہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے راسک شہر میں جمعرات کی شب دہشت گردانہ حملے میں 11 ایرانی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کی سلامتی اور ترقی کے دشمنوں کی اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیاں ایران اور سیستان و بلوچستان کی تیز رفتار ترقی اور سلامتی کو نہیں روک سکتیں۔
یہ حملہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ واقع ایران کی سرحد کا پچھلے کئی سالوں میں سب سے مہلک حملہ تھا۔
اس سے قبل بھی ایسے ہی حملے ہو چکے ہیں، جن میں 23 جولائی کا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایران کے چار پولیس اہلکار گشت کے دوران شہید کر دئے گئے تھے۔