اہم پاکستانی خبریں

الیکشن چند دن مؤخر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں، مولانا فضل الرحمان

شیعہ نیوز: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہوسکیں گے۔ الیکشن چند دن مؤخر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جون میں بجٹ نہیں دے سکے گی۔ سربرہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہونا چاہیئے۔ ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی نہیں، اختر مینگل کے کاغذات بھی مسترد ہوئے۔

گذشتہ رات قافلے پر ہونے والی فائرنگ سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو واقعہ کل رات ہوا، وہ بےامنی کا واقعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں استحکام دونوں کی ضرورت ہے، افغانستان اور پاکستان میں بداعتمادی ہم توڑیں گے۔ عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چار سالوں میں معیشت زمین بوس ہوچکی ہے، ملک پھر سے دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہا ہے۔ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اس وقت ہمیں سیٹ ایڈجسمنٹ کی ضرورت نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرورت کی بنیاد پر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button