
فوری خبر، کراچی میں شیعہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملے کا الرٹ جاری کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انٹیلیجنس اداروں کی جانب سے کراچی کی شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔امام بارگاہ یثرب (ڈی ایچ اے) ، امام بارگاہ بقیت اللہ (ڈی ایچ اے) اور امام بارگاہ قمر بنی ہاشم (کلفٹن) حساس ترین قرار۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس اداروں کی جانب سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق چند ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر دہشتگردی کی کاروائی کرنے کی تیاری کرچکے ہیں تاکہ کراچی میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا دی جاسکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام کیلیے ادارے اپنا کردار ادا کریں
اس سلسلے میں دہشتگردوں کی جانب سے کراچی بھر کے امام بارگاہوں بالخصوص ڈی ایچ اے میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں کی ریکی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔اور ویڈیوز بھی بنالی گئی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کڑی نگرانی کے احکامات جاری کردیئے ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے کو روکا جاسکے۔