پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ سیالکوٹ کی ذمہ دار ٹی ایل پی مگرمچھ کے آنسو بہانے لگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیالکوٹ میں فقط توہین کا الزام لگا کر ایک غیر مسلم کو سر عام قتل کردیا گیا جبکہ اس شخص نے ایسا کوئی جرم انجام دیا تھا یا نہیں اس بات کا اب تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

اس طرح کے واقعات، معاشرے میں عدم برداشت اور ناموس رسالت کا الزام لگا کر جتھے بنا کر لاٹھی اور ڈندوں سے مار مار کر قتل کرنے کی روایت کا آغاز کرنے والی تحریک لبیک پاکستان بھی آج سیالکوٹ واقعے پر مگر مچھ کے آنسو بہاتی نظر آتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سیالکوٹ سانحے پرسری لنکن وزیر اعظم کا بیان سامنے آگیا، عمران خان مشکل میں آگئے

تحریک لبیک کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کی آڑ میں مذموم کاروائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ناموس رسالت ﷺ کا ذاتی مقاصد کے لیے استعمال گناہ کبیرہ ہے۔

سیالکوٹ واقعے کی ذمہ دار ٹی ایل پی مگر مچھ کے آنسو بہانے لگی
سیالکوٹ واقعے کی ذمہ دار ٹی ایل پی مگر مچھ کے آنسو بہانے لگی

یہ بیان سننے کے بعد پاکستان کے ہر ذی شعور کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ناموس رسالت ﷺ پر کوئی حملہ کیا تھا جو انہیں لبیک یا رسول اللہ کے نعروں کے ساتھ تحریک لبیک کے غنڈوں نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سےشہید کردیا؟۔

کیا ناموس رسالت کا نعرہ لگاکر ملک بھرمیں افراتفری پیدا کرکے، سرکاری و نجی املاک کا نقصان کرنے کے بعد خفیہ معاہدوں کے ذریعے اپنے کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکلوانا ذاتی مقاصد کیلئے ناموس رسالت کا استعمال نہیں ہے؟ ۔

یہ خبر بھی پڑھیں توہین کے نام پر بلا تحقیق سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس بھی نہیں

تحریک لبیک ہی پاکستان میں اس تشدد آمیز رویہ کو پروان چڑھانے والی تنظیم ہے جو کسی بھی شخص پر توہین کا الزام لگاکر اسے قتل کرنے والوں کی پشت پناہی کرتی آئی ہے۔

ٹی ایل پی کا سیالکوٹ واقعے پر مذتی بیانات دینا صرف اور صرف مگر مچھ کے آنسو بہانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اگر تحریک لبیک اپنے ان دعووں میں درست ہے تو ملک بھر میں ناموس رسالت کا الزام لگا کر قتل کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا آغاز کرے اور سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button