ٹی ایل پی کے سربراہ خادم رضوی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی کا اظہار افسوس
شیعہ نیوز : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت ، ترجمان علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مرحوم علامہ خادم رضوی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آوازاور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔
شیعہ علماءکونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں علامہ ساجد نقوی کے ترجمان زاہد آخونزادہ نے کہا کہ علامہ سید ساجد نقوی نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم علامہ خادم رضو ی ناموس رسالت کیلئے ایک توانا آوازاور اہلبیت ؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے ۔
خادم حسین رضوی کی ناموس رسالت اور ختم نبوت کےلئے خدمات تاریخ کا حصہ رہیں گی ۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر ان کے لواحقین و پسماندگان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی ۔