مشرق وسطی

شام میں داعش کی باقیات کو زندہ رکھنے کی کوشش

شیعہ نیوز:شام میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ باقیات نے صوبہ حماہ کے مشرقی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق داعش سے وابستہ سفاک دہشت گردوں نے مقامی کسانوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

بتایا جاتا ہے کہ دہشت گردوں نے 19 افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ مغویوں میں 11 کسان اور حفاظت پر مامور 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے 40 افراد لاپتہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close