پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اجداد کی سنت پر عمل کرتے ہوئے فرار ہونے والا ٹی ٹی پی کمانڈر برقع میں گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کےعلاقے سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر اللہ نور برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کارروائی کی جس کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم کمانڈر اللہ نورکو حراست میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اللہ نور کو اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دینے کیلئےبرقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پنجاب، سی ٹی ڈی نےخانیوال سےداعش کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بھاری اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی، مارٹر، دستی بم اور مواصلات کا بڑا ذخیرہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کا حامی فسادی مولوی عبدالعزیز بھی لال مسجد آپریشن میں برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button