مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شمالی عراق پر ترک فضائیہ کا حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ترک فوج نے پچھلے چند ماہ سے پی کے کے نامی گروپ کے خلاف جنگ کے بہانے شمالی عراق پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

عراقی وزارت خارجہ نے ترک سفیر کو طلب کر کے، ملک کی فضائی حدود اور اقتداری اعلی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ عراقی وزارت خارجہ نے ترک فوج کے حملوں کو عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی قرار دیتے ہوئے ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، دہشت گرد گروہوں کے خلاف متعدد آپریشن کلین اپ انجام دے چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button