اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹوئیٹر کے محاذپر بھی امام مہدی ؑ کے عاشقوں کی جیت، دنیا بھر میں 3 ٹاپ ٹرینڈز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوشل میڈیا صارفین نےپاکستان اور بین الاقوامی سطح پرٹاپ ٹرینڈزسیٹ کرکے جشن ولادت قائم آل محمد ؑ کے پرمسرت موقع پر کورونا وائرس سے پریشان پوری عالم بشریت کو ایک مسیحا اور نجات دہندہ کی آمد کا پیغام دیتے ہوئے کروڑوں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ منجی عالم بشریت کے وجود مقدس کی جانب مبذول کروادی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جوکہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو مختصرترین وقت میں مختصرترین پیغام کی صورت میں متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے پر 15شعبان المعظم یوم ولادت باسعادت حضرت امام مہدی آخر الزمان ؑ کے پرمسرت موقع پر لاکھوں عاشقان امام مہدی ؑ نے سوشل میڈیا کے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر تین ٹاپ ٹرینڈ ز سیٹ کرکے پوری دنیا کی توجہ امام مہدی ؑ کے وجود بابرکت کی جانب مبذول کروادی ۔

#TheOnlyHope، #ImamMahdi،#ArrivalOfLastSaviorMEHDI،#ThePromisedSaviorکے عنوان سے چار ٹاپ ٹرینڈ پاکستان اور دیگر ممالک میں لاکھوں ٹوئٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل رہے ۔

#TheOnlyHopeکے عنوان سے ایک انٹرنیشنل ٹرینڈ سیٹ کیا گیا جس پرپاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھرپور حصہ لیا یہ ٹرینڈ پاکستان میں 1لاکھ ٹوئٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہاجبکہ انٹرنیشل لیول پر بھی یہ ٹرینڈ لاکھوں ٹوئٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ کی پوزیشن پر رہا۔

#ImamMahdiکے عنوان سےپاکستانی سارفین کی جانب سےسیٹ کردہ ٹرینڈ میں 25ہزار سے زائدٹوئٹس کی گئیں یہ ٹرینڈ بھی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

#ArrivalOfLastSaviorMEHDIکے عنوان سےپاکستان میں سیٹ کردہ ٹرینڈ میں48 ہزار سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔

#ThePromisedSaviorکے عنوان سےانٹرنیشنلی سطح پر سیٹ کردہ ٹرینڈ میں19لاکھ سے زائد ٹوئٹس کی گئیں یہ ٹرینڈ پاکستا ن کے تاٹ ٹرینڈ زکی فہرست میں شامل رہا جبکہ بین الاقوامی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button