مشرق وسطی

دو فرانسیسی گرفتار جاسوسوں کا ایران میں فسادات کے ماحول کی فراہمی کا اعتراف

شیعہ نیوز:۔امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کے ذریعے گرفتار کیے گئے دو فرانسیسی جاسوسوں نے ایران میں فسادات کے ماحول کی فراہمی کا اعتراف کیا۔

یہ دستاویزی ویڈیو، ایران میں فرانسیسی فارن سروس کے انٹیلی جنس اور آپریشنز کے دوآفیسرز کے اعترافات پر مشتمل ہے جن میں سے ایک خاتون جاسوس ہے جو کہتی ہے کہ میں "سیسیل کوہر”؛ فرانسیسی فارن سروس کی انٹیلی جنس اور آپریشنز آفیسر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کام کیلئے پیسے دیے جاتے تھے اور یہ رقم مظاہروں اور ہڑتالوں کے اخراجات کو پورا کرنے اور ان کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے درکار تمام آلات بشمول ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے استعمال کی جاتی تھی، تاکہ اگر ضرورت پڑے تو ان کو پولیس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم (جمہوریہ) اسلامی ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ایران کے مشن کے تحت کام کر رہے تھے۔

دوسرے جاسوس نے کہا ہے کہ فرانسیسی فارن انٹیلی جنس سروس میں ہمارا مقصد، ایرانی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے اور فرانسیسی فارن سیکیورٹی سروس میں معمول کا طریقہ یہ ہے کہ ہم بتادیں کہ ان تنظیموں کے رکن ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے اس دستاویزی ویڈیو کی تفصیلی ورژن بہت جلد نشر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button